چوہدری غضنفر جمشید نے ایک بیان میں کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر اپنے قریب غریبوں اور مسکینوں کو نہ بھولا جائے

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) پلاہوڑی کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری غضنفر جمشید نے ایک بیان میں کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر اپنے قریب غریبوں اور مسکینوں کو نہ بھولا جائے۔ ان کو اپنے ساتھ ملائیں اور ان کی خوشیوں کا حصہ بنیں تا کہ وہ بھی اچھے طریقے سے عید مناسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مخیر حضرات زکوة، فطرانہ عید سے پہلے غربا اور مسکینوں کو ادا کر کے ان کو خوشی کا موقع دے کر دعائیں حاصل کریں۔