لاہور (جیوڈیسک) چودھری محمد سرور پنجاب کے 35 ویں آئینی سربراہ بن گئے۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلی پنجاب سمیت کئی مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی۔
جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے چودھری محمد سرور سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، صوبائی وزرا، آئی جی پنجاب خان بیگ اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔