چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈوکیٹ،،نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جیسی منظم اور شفاف جماعت کا امیدوار ہونا ہی میرے لیے قابل فخر اور اعزاز کی بات ہے
Posted on April 18, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلہ ارب علی خاں (ذوالفقار علی بٹ )گزشتہ روز حلقہ پی پی 115کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزاد امیدوار تحریک انصاف ،،چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈوکیٹ،،نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جیسی منظم اور شفاف جماعت کا امیدوار ہونا ہی میرے لیے قابل فخر اور ا عزاز کی بات ہے۔
انشاء اللہ بھرپور طریقے سے الیکشن لڑ کر عمران خان کے مشن نئے پاکستان کی بنیاد کو عملی جامہ پہنائیں گئے ،باشعور عوام کی مدد سے چوہدری الیاس سرائے عالمگیر ،،حلقہ این اے 107کی قیادت میں حلقہ پر قبض سیاست دانوں کو عبرت ناک شکست سے دور چار کریں گئے تحرریک انصاف اقتدارمیں آ کر تمام تر محرومیوں کا ازالہ کرئے گی۔