سندھ (جیوڈیسک) جمعیت علما اسلا م کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لیاری کے معاملے پر سندھ اور مرکزی حکومت کے درمیان اعتماد کی کمی ہے۔ چوہدری نثار سندھ حکومت کے خدشات دور کریں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خیال میں مرکزی حکومت لیاری میں امن و امان کی صورتحال کو بہانہ بنا کر مداخلت کرنا چاہتی ہے لیکن مر کزی حکومت نے اس تاثر کو رد کیا۔
جے یوآئی کے سربراہ کاکہنا تھا کہ امن و امان صوبائی مسئلہ ہے لیکن کراچی اور لیاری میں صورتحال سے وفاقی حکومت کے تعاون کے بغیر نمٹنا سندھ حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سندھ حکومت کے خدشات دور کریں اورعدم اعتماد کی فضا کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں۔