چوہدری پرویز الہی 17فر وری کو تحصیل تلہ گنگ کی تاریخ میں ایک تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے سرگرم رہنما حافظ مجتبی احمد نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی 17فروری کو تحصیل تلہ گنگ کی تاریخ میں ایک تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جو پہلے کبھی کسی نے نہ کیا ہو گا اور نہ کر سکے گا۔مسلم لیگ ق کے رہنمائوں نے تحصیل تلہ گنگ کو ایک لاہور اور اسلام اباد شہر بنانے کا تہہ کر رکھا ہے۔

مسلم لیگ ن اب حلقہ این اے اکسٹھ میں مسلم لیگ ق کی دن بدن مقبو لیت دیکھ کر پاگل ہو گی ہے ۔مزید ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی وزیز اعظم چوہدری پرویز الہی تلہ گنگ کی عوام کے مسیحا ہے اور انہوں نے تلہ گنگ کو اربوں روپے کے فنڈز دیئے ہیں اور اب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پھر شکست سے بچانے کے لیے دوبارہ جدہ ٹرسپلانٹ کر وانے کے لیے جانے کی تیاری کریں۔مسلم لیگ ن کو اب حلقہ این اے اکسٹھ میں بد ترین شکست ہو گی جو انہوں نے شاید کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھی ہو گی ۔وزیر اعلی پنجاب نے تحصیل تلہ گنگ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہوا ہے۔