چوہدری شبیر احمد نے کوٹلہ کے گائوں حسن پٹھان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

کوٹلہ ارب علی خان : امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ PP-115چوہدری شبیر احمد نے یونین کونسل کوٹلہ کے گائوں حسن پٹھان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جب بھی کبھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ملک میں تاریخی منصوبے مکمل کئے گئے پوری قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے انھوں نے کہا کہ گذشتہ پا نچ سالوں میں میاں شہباز شریف کے عوام دوست منصوبے اور وفاقی گورنمنٹ کی لوٹ مارآپ کے سامنے ہے۔

زرداری لیگ نے پاکستان کو کنگال کر دیا انشاء اللہ عوامی طاقت سے بر سر اقتدار آ کر میاں برادران پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔جلسہ کا اہتمام خان اظہر خاں اور خرم خان حسن پٹھان نے کیا جس میں اہلیان حسن پٹھان نے بھر پور شرکت کی۔