چوہدری سکندر گوندل کو ناقص کارکردگی اور ناقص تفتیش کرنے پر شو کاز نوٹس جاری

گجرات : ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے چوکی انچارج چوہدری سکندر گوندل کو ناقص کارکردگی اور ناقص تفتیش کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 15دن کے اندر کارکردگی بہتر نہ بنائی اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی ‘ تو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

ڈی پی او گجرات نے شاہین چوک میں ہونیو الی ڈکیتی برآمد نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر چوکی انچارج کی سرزنش بھی کی۔