بے نظیر(جیو ڈیسک) بے نظیرقتل کیس میں ایف آئی اے کے مقتول پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقارکی نماز جنازہ جہلم کیقریب ان کے آبائی گاں کوٹھ سواریاں میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل آئی جی خالد قریشی سمیت ایف آئی اے کے دیگر اعلی حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر علاقے کی فضا سوگوار تھی۔ جنازہ آخری آرام گاہ لے جایا گیا تو ہر آنکھ اشکبار تھی اور لواحقین اپنے پیارے کو یاد کرکے روتے رہے۔