چوہدری ذوالفقار ورک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو جرائم سے پاک اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے میڈیا اور پولیس کا باہمی تعاون بہت ضروری ہے

کوٹلہ ارب علی خان (ذوالفقار علی بٹ )گزشتہ روز پریس کلب کوٹلہ کے وفد سے دوران ملاقات ایس ایچ او تھانہ ککرالی ،چوہدری ذوالفقار ورک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو جرائم سے پاک اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے میڈیا اور پولیس کا باہمی تعاون بہت ضروری ہے۔

جب تک یہاں موجود ہوںعلاقہ کی عوام اسلحہ کلچر اور خوف و ہراس کو ختم کر کے دام لوں گا ،میرے پاس ؤنے والا ہر معاملہ انصاف پر مبنی اور سفارش سے پاک ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ مین روڈ پر معمول کے مطابق ٹریفک جام ،بینکوں میں سیکورٹی خدشات ،تجاوزات کی بھر مار ،ون ویلنگ ،حساس مقامات میں ہونے والی وارداتیں اور سفارشی سلسلہ سمیت دیگر معاملات میری نوٹس مین ہیں۔

علاقہ تھانہ ککرالی کے خراب سسٹم کو جلد ٹھیک کر دوں گا ،میڈیا مسائل کی نشاندہی کرئے اس کا حل میری ذمے داری ہے الیکشن کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے مثبت لائحہ عمل کے زریعے تمام وسائل بروئے کار لائیں گئے انشاء اللہ چند دنوں میں عوام تبدیلی اور تحفظ محسوس کرئے گئی اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی سے ادا کرنا میرا اولین اصول ہے۔