کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چاند با بو فٹ بال ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا اہتمام معروف فٹ بال آرگنائزر با بو فیروز کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا تقریب میں مہمان خصوصی کورنگی کے معروف سماجی رہنماء عبدالوحید نے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے کھلاڑیوں میں ٹریک سوٹ اور ٹورنامنٹ میں شریک اور فاتح رنر اپ ٹیموں میں انعامات و اسناد تقسیم کئے اس موقع پر خطاب میں سماجی رہنماء عبدالوحید نے کہاکہ آج کی تقریب میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ صحت من سرگرمیوں کے فروغ میں سرگرداں با بو فیروز مکمل صحت یابی کے بعد فٹ بال کے کھیل کے فروغ میں مصروف ہو گئے۔
انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں اور صحت مند سرگرمیوں کا حصول یقینی بنا ئیں سماجی رہنماء عبدالوحید نے بابو فیروز کو کورنگی لانڈھی میں فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے با بو فیروز کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف فٹ بال آرگنائزر با بو فیروز نے کہاکہ جب تک میری زندگی ہے فٹ بال کے کھیل کو فروغ دیتا رہوں کا انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر تعاون کرنے چاند با بو مرحوم کے صاحبزادے مفتاح کریم سمیت تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی کورنگی لانڈھی میں فٹ بال ایونٹ کا انعقاد جاری رکھیں گے۔