چاند با بو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جنوری 2015ء سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے عظیم سماجی شخصیت چاند با بو کی یاد میں ہر سال کی طرح اس سال میں ایک عظیم الشان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شہر کی معروف 16فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی تمام میچز ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔

تیسرا آل کراچی چاند با بو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز یکم جنوری 2015ء سے کربلا فٹ بال گرائونڈ لانڈھی میں ہوگا ٹورنامنٹ کا افتتاح شہر کی معروف سماجی شخصیت عبدالعزیز خان کرینگے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 جنوری 2015ء کو کھیلا جائیگا فائنل میچ کے مہمان خصوصی چاند با بو مرحوم کے صاحبزادے کریم مفتاح ہونگے ۔