انجامینا (جیوڈیسک) چاڈ کی فوج سے جھڑپ میں نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے 123 جنگجو جبکہ تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ادھر افریقی یونین نے بوکو حرام سے لڑنے کے لئے ساڑھے سات ہزار فوجیوں پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کی حمایت کر دی۔
چاڈ کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوکو حرام سے جھڑپ شمالی نائجیریا کے سرحدی قصبے مالم فتوری میں ہوئی جس پر بوکو حرام نے گزشتہ برس نومبر میں قبضہ کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے قصبے کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔
نائجیریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو روز جاری رہنے والی لڑائی میں فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔