برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور ممتاز قانوندان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
برسلز سے جاری ہونے والے اپنے تعزیتی بیان میں علی رضا سید نے کہاہے کہ عاصمہ جہانگیر نہ صرف ایک منجھی ہوئی قانوندان تھیں بلکہ انھوں نے قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات سے پاکستان کے سول سوسائٹی ایک نڈر رہنما اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
خاص طورپر عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کےلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہیں۔ بیان میں مزید کہاگیاہےکہ اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کی مغفرت کرے۔ امین