چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا منتظمین کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کے امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ

visit

visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ یکم محرم الحرام سے قبل ملیر ماڈل ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی حدود میں سیوریج نظام کو درست کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات اور ترقیاتی کاموں میں بلدیہ کورنگی کو حائل دشواریوں کا خاتمہ کرکے عشرہ محرم کے حوالے سے انتظامات کو انجام دیا جا سکے۔

بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت کی ہے کہ یکم محرم الحرام سے قبل مساجد و امام بارگاہوں اور عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ،روشنی کے انتظامات سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان اور مساجد و امام بارگاہوں اور محرم الحرام کے دوران منعقدہ مجالس و جلوسوں کے منتظمین کے ہمراہ ملیر ماڈل زون میں قائم امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ محرم الحرام کے ھوالے سے قبل ازوقت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منتظمین سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ تمام انتظامات باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیکر یکم محرم الحرام سے قبل علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں منتظمین کی جانب سے سے اُٹھائے گئے مسائل پر چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج سسٹم کو درست بنایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی