کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی تقریبات منانے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے، ان کی صلاحیتیں دیکھکر کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ یہ عام بچوں سے مختلف ہیں، خصوصی بچوں کومعاشرے کا اہم رکن بنانے میں اِدا رِی یْو اسکول وکالج و ایوسی ایشن جو کام کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش چورنگی لائینز ایریا میں مذکورہ ادارے میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی نعمت سے بڑھ کر کوء نعمت نہیں ہمیں مادر وطن کا قرض اپنے شعبے میں ایماندارانہ طریقے سے فرائض سر انجام دیکر اتارنا ہوگا تاکہ ہمارا ملک تعمیروترقی کی بلندیاں حاصل کر سکے خصوصی بچوں نے اس موقع پر ملی نغموں اور ٹیبلوز پر دل لبھانے والی پرفارمنسز سے حاضرین محفل کے دل موہ لئے جبکہ قومی ترانے پر خصوصی بچوں نے ملک سے والہانہ محبت کا عکس دکھایا بعد ازاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے،پروگرام میں یوسی چئیرمینز محمد مرسلین، آصف عظیم وائس چئیرمینز ندیم خواجہ، آسیہ جمشید نے بھی شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزاء کرنے کے ساتھ انعامات تقسیم کئے۔