لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بگ تھری کے معاملے پر ششانک منوہر کی حمایت کردی ، انہوں نے کہا کہ بگ تھری فارمولے کو آئی ڈیل قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
ایک بیان میں شہریار خان نے کہا کہ بھارت سےس یریزکی پیشکش کی وجہ سےبگ تھری کے فارمولے پر دستخط کیے، آئی سی سی کے آئ ین میں دوبارہ تبدیلی کامعاملہ آیاتو حمایت کریں گے۔
پی سی بی چیئرمین کا مزید کہناتھا کہ فیو چرٹورز پروگرام پرانٹر نیشنل کرکٹ کونسل کاکنٹرول ہوناچاہیئے،ماضی کی طرح آئی سی سی کو کرکٹ سیریزکافیصلہ کرنا چاہیئے،اس کے فیصلے کرنے سےتمام ممالک کی سیریز میں توازن ہوگا۔