چیئرمین سی ڈی اے ندیم حسن آصف کی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-6 کی سروس روڈ پر قائم غیر قانونی کھوکھے کو مسمار کر دیا ہے

اسلام آباد : چیئرمین سی ڈی اے ندیم حسن آصف کی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-6 کی سروس روڈ پر قائم غیر قانونی کھوکھے کو مسمار کر دیا ہے۔ اس غیر قانونی کھوکھے کے بارے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اس کھوکھے کو گرا دیا۔

دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اب تک شہر کے مختلف حصوں میں غیر قانونی کھوکھے، چھپر ہوٹل اور دیگر تجاوزات کو گرا چکاہے تاہم یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مختلف ٹیمیں ان تجاوزات کے خاتمے کے لئے کاروائی کر رہی ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے ندیم حسن آصف نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ شہر سے نہ صرف تجاوزات کو ختم کیا جائے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جہاں جہاں سے تجاوزات ختم کی جا رہی ہیں۔

وہاں پر دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو سکیں جس کے لئے موثر مانیٹرنگ کا نظام بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ اسلام آباد دنیا کا خوبصورت شہر ہے اور اس کی قدرتی خوبصورتی اور ہریالی کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کے خاتمے کے لئے شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ دہشت گردی ملکی سالمیت اور خودمختاری کی خاطرپور ی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سانحہ دیر امریکہ بھارت اور ملک دشمن عناصر کی مشترکہ کاروائی ہے۔