اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین اوگرا تعیناتی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ 9 مئی کو کیا جائے گا ، راجا پرویز اشرف اور یوسف رضاگیلانی کے اکیل نے درخواست کی ہے کہ سابق وزرائے اعظم کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پرعدالت طلب نہ کرے۔ چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی تعیناتی کیس اور اوگرا کریشن کیس کی سماعت اسلام آباد کی نیب عدالت میں ہوئی۔
سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کے وکیل امجد اقبال نے عدالت سے درخواست کی کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث ان کے موکلا ن کو عدالت میں طلب نہ کیا جائے اوران کی غیر موجودگی میں ہی فرد جرم عائد کر دی جائے۔ نیب حکام کاموقف تھاکہ یہ ہائی پروفائل کیس ہے، فردجرم عائد کرنے کیلئے سابق وزرائے اعظم کی عدالت میں موجودگی ضروری ہے۔ کیس کی مزیدسماعت 9 مئی کوکی جائیگی۔