زیارت ( نامہ نگار) صدر پریس کلب زیارت محمد یعقوب کاکڑ ایڈوکیٹ، ہدایت اللہ باور اور مدثراحمد کاکڑ نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیاست کے علاوہ ستار کاکڑ ایک با صلاحیت نوجوان ہے جو ہمیشہ عوامی خدمت میں بلالالچ نظر آتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ستار کاکڑ کی بطور ڈسٹرکٹ زکواة چئیرمین چارج سھنبالنا ضلع کے عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ستار کاکڑ ضلع کے زکواة کے مستحق افراد کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کرینگے اور انہیں اپنے پاوں پر کھڑا کرکیدوسروں کی محتاجی سے نجات دلائینگے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ستار کاکڑ اپنے دفتر کو فعال بنا کر آفس میں عوامی مسائل کے حل کے لئے بیھٹنے کو ترجیح دینگے۔