پیرمحل : چیئرمین یوکئیر فائونڈیشن چوہدری عبد الرزاق کے زیر قیادت تحصیل پیرمحل کے وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہورمیں ملاقات کی۔وفد میںن لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی سینئرنائب صدر میاں اسد حفیظ، ذوالفقارعلی، میاں باسط حفیظ، فاروق، ڈاکٹر عمران شاہد، محمد اسلم ،لیاقت علی و دیگر شامل تھے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرو ر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، چوہدری سرور نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اپنے آبائی علاقہ کا دورہ کریں گے۔