اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد صدر مملکت ممنون حسین سے جاپان، ترکی، گھانا اور آئرلینڈ ممالک کے سفیروں کی ملاقات کی اور سفارتی اسناد پیش کیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے جاپان، ترکی، گھانا اور آئرلینڈ کے نامزد سفیروں نے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
سفیروں نے صدر سے الگ الگ ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر ممنون حسین نے پاکستان میں تعینات نئے سفیروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کام کریں گے۔