چیئرمین طارق یوتھ فورس چوہدری فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے واضح مینڈیٹ دیکر مسلم لیگ ن پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے

بھمبر : چیئرمین طارق یوتھ فورس چوہدری فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے واضح مینڈیٹ دیکر مسلم لیگ ن پر جو اعتما د کااظہار کیا ہے انشاء اللہ میاں نوازشریف اس پر پورا اتریں گے اور پاکستان پر چھائے اندھیروں کے راج کو ختم کرکے روشنیوں کا ایک نیا سفر شروع کرینگے اور پاکستان ایک عزت دار ملک کے طور پر ابھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کرے گا بجلی گیس کا بحران کا خاتمہ اور دہشت گردی میں کمی آئے گی لوگوں کو انصاف ملے گا غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو گا چو ہدر ی فیصل جاوید نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں عوام کو دیا گیا احساس محرومی میاں نوازشریف ہی ختم کرینگے عوام کو تحفظ ،توانائی بحران پر قابو اور فوری انصاف میاں نوازشریف کی پہلی ترجیحات ہیں