کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین یونین کمیٹی 26نظام مصطفی کالونی ڈسٹرکٹ کورنگی شکیل الرحمن کی کاوشوں کی بدولت کورنگی Bایریا کو اپنی جیسی بنیادی ضرورت میسر آگئی ،گزشتہ کئی دہائیوں سے پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم علاقہ عوام نے پانی کی لائنوں کی تنصیب پر UCچیئر مین شکیل الرحمن اور اُن کی ٹیم سے دیرینہ پانی کا مسئلہ حل کرنے پر اظہار تشکر کیا چیئر مین شکیل الرحمن نے کہاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھوں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی یوسیز کونسلرز کے ہمراہ جامع مسجد الہال کے سامنے پانی کی لائنوں کی تنصیبی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل الرحمن نے عوام کو یقین دلا یا کہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائینگے انہوں نے کہاکہ مسائل لاتعداد اور وسائل محدود ہیں جس کی وجہ سے ہم علاقائی سطح پر بتدریج مسائل کے حل کو یقینی بنا رہے ہیں۔