اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے چترال میں سیلاب کے بعد امدادی کاروائیوں میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر چترال پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چترال میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدادی اور بحالی کے اقدامات فوری شروع کیئے جائیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر چترال میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔