چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Javed Laghari

Javed Laghari

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد سول جج نصرمن اللہ نے چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اسلام آباد کرایہ کے لین دین کے معاملہ پر سول جج اسلام آباد نصرمن اللہ نے چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے ریکوری کیس کا فیصلہ رواں سال فروری میں دیا تھا تاہم فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے اور توہین عدالت پر جاوید لغاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 3 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔