چکلالہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں عہدے کی مدت ختم ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ جنرل خالد شمیم وائیں کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر چکلالہ میں تقریب ہوئی، جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کا کہنا تھاکہ مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ مسلح افواج کے لیے ملکی دفاع سب سے مقدم ہے۔