کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات میں سے چائنا گراونڈ میں بھی شہر کا بڑا عید اجتماع ہوتا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل ڈسٹینس کے دوران چائنا گراو ¿نڈ میں زیادہ جگہ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں کام بھی جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، ایم پی اے شاہانہ اشعر اسسٹنٹ کمشنر نعیم سومرو ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس کے ہمراہ چائنا گراو ¿نڈ ودیگر جگہوں پر عیدلفطر کی نماز کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا انہوں نے مزیرمزید کہا کہ ضلع شرقی میں بڑے اجتماعات کے حوالے سے نشتر پارک، حکیم سعید، چائنا گراو ¿نڈ موجود ہیں جنہیں عید اجتماعات کے حوالے سے انتظامات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ عید اجتماعات میں کورونا بچاو ¿ کے حوالے سے ایس او پیز کو سامنے رکھتے ہوئے عید گاہوں کا رخ کریں،ایم پی اے شاہانہ اشعر نے بھی اس موقع پر چائنا گراو ¿نڈ میں جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مذکورہ گراونڈ عید اجتماعات کے حوالے سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں جس پر معید انور اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہیں میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے اس موقع پر چائنا گراونڈ میں اپنی نگرانی میں امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا اور کہا کہ ضلع شرقی میں موجود عید گاہوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے متعلقہ محکمہ جات متحرک ہیں چائنا گراو ¿نڈ کافی عرصے سے بند تھا لہذا عید اجتماع کیلئے اسے تیزی سے تیارکیا جا رہا ہے۔