کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کورنگی زون کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے ابتر نظام کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کا دورہ، سیوریج ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو طلب کرکے اپنی نگرانی میں مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا دیا، ضلع کورنگی کی حدود میں سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہیں۔
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرے اور عوام کو اذیت سے نجات دلا نے کے ساتھ بلدیاتی انتظامات میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن بنا ئے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو اور فوکل پرسن کورنگی زوزن ایس معین کے ہمراہ کورنگی زون میں سیوریج سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے اپنی نگرانی میں سیوریج سسٹم کو درست کرانے کے ساتھ علاقائی دورے پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر طارق مغل ،XENایم اینڈ ای نثار سومرو کے علاوہ یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ سیوریج کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام شدید مسائل سے دو چار ہیں مساجد اور درس گاہوں کے اطراف سڑکوں اور گلیوں پر سیوریج کے گندے پانی کا جوہڑ موجود ہے اور محکمہ سیوریج خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کورنگی زون سمیت ضلع کورنگی کی حدود میں سیوریج مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات اور بلدیہ کورنگی کو علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کی انجام دہی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے عوام کو سہولت پہنچائی جاسکے بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران یونین کمیٹیز کے نمائندوں کے ہمراہ کورنگی زوزن کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کے ھوالے سے جاری اقدامات کو تیز کرکے عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُنکی دہلیز تک پہنچائی جائے۔