کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ ادارے کے لئے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو معاشی مسائل سے دو چار نہیں ہونے دیں گے۔
بلدیہ کورنگی علاقائی تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات کے ساتھ ادارے کے لئے خدمات انجام دینے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں کورنگی زون محکمہ سینی ٹیشن کے منشی عزیز احمد کو ریٹائر منٹ کے بعد لیو انکشمنٹ کا چیک دینے ہوئے کیا۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ادارے کے لئے خدمات انجام دینے والے ملازمین ادارے کا بازو ہوتے ہیں محنتی اور جفاکش ملازم ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے ملازمین سے کہاکہ وہ ادارے کی نیک نامی کے لئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ فنانس کو ہدایت کی ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کو وقت پر یقینی بنا یا جائے تاکہ ملازمین کی معاشی اسودگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔