کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا یا جائے اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ منتقلی کو یقینی بنانے کے ساتھ کچرے کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ اکثر کچرا کھلے ٹرک کے ذریعے ڈمپنگ پوائنٹ منتقلی کے دوران سڑکوں پر کچرا کھلے ٹرک سے گرنے کی وجہ سے عوامی مسائل اور الودگی میں اضافے کا سبب بن جاتا ہے لہذا کچر ے کی منتقلی کے دوران کچرا ٹرک کو ڈھانپ کر منتقل کیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام ورکشاپ اور عظیم پورہ پر قائم گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر محکمہ میکنیکل و الیکٹریکل اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی محکمہ ہیلتھ کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے ساتھ کچر ے کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنا ئی جائے قبل ازیں محکمہ ایم اینڈای بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام شاہ فیصل زون ورکشاپ کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی ورکشاپ کو فعال کیا جائے گاڑیوں اور مشنریوں کی فوری تعمیر و مرمت کرکے اسے قابل استعمال اور گاڑیوں کو آن روڈ کیا جائے تاکہ عوامی خدمات میں حائل تعطل کو دور کرکے علاقائی تعمیر و ترقی اور مسائل کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے دورے کے موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ محکمہ کاورکردگی کو بہتر اور علاقائی ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوامی شکایات کو فوری ازالہ ممکن بنایا جائے۔