چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا یونین کمیٹی 17 کے آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ 100 روز عوامی خدمت پلان کو عوامی تعاون کے ذریعے کامیاب بنایا جائیگا، ضلع کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ تعمیر و ترقی اور زیر انتظام اسکولوں ڈسپنسریز، فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں کی تعمیر وترقی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹی 17ضلع کورنگی کے یوسی آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کے علاوہ علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی چیئر مین نیئر رضا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یونین کمیٹیز کا بلدیاتی نظام میں فعال کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے یوسی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے کہاکہ وہ 100روزہ عوامی خدمت مہم کے دوران صفائی وستھرائی کے عمل کو گلیوں اور محلوں کی سطح پر بہتر بنانے کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیں چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ لاتعداد مسائل کو اپنے محدود وسائل پر حاوی نہیں ہونے دیا جائیگا بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کو مسائل سے نجات اور ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کو باہمی مشاورت اور عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا یا جائیگاانہوں نے کہاکہ مہم کے دوران بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں ،ڈسپنسریز ،فیملی پارکس اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کو بھی یقینی بنا نے کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی