چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا کورنگی کریک جنرل ہسپتال کا تفصیلی دورہ

DMC Korangi Karachi Chairman Visit

DMC Korangi Karachi Chairman Visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے نجی ہسپتال کو فرائض انجام دینے والی طبی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام طبی مراکز میں اوپی ڈی قائم کریں ہم انہیں تمام تر سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ عوامی کاز کی خاطر عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے اپنے زیر انتظام ہسپتالوں ،میٹرنٹی ہومز ،ڈسپنسریوں کو تمام تر طبی سہولیات سے آراستہ کرکے جدید طرف پر فعال بنا یا جائیگا ضلع کورنگی میں ایسی میڈیکل سہولتوں کو یقینی بنا ئیں گی کہ عوام میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں کی تفریق کا خاتمہ ہو جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کورنگی کریک جنرل ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہسپتال ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے چیئر مین بلدیہ کورنگی کو تفصیلی آگاہ کیا گیا چیئر مین سید نیئر رضا نے کریک جنرل ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہم کرنے والے ادارے نہ صرف تعریف بلکہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے نجی ہسپتالوں میں فرائض انجام دینے والے تمام ماہرین امرض طب سے اپیل کی کہ وہ اپنا کچھ وقت نکال کر سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو طبی تجاویز و سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں تاکہ ہم بہتر اور صحت مند معاشرے کے قیام کے ساتھ اپنی عوام کو معیاری طبی سہولت کی فراہمی ساتھ انہیں صحت مند زندگی فراہم کرسکیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی جہاں علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے کوشاں وہیں اپنے طبی مراکز کو فعال اور عوام سستی اور معیاری طبی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی