کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیحی عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک اور مثالی ضلع بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹیز کے چیئر مینوں اور محکمہ پارکس کے افسران کے ہمراہ ملیر زون میں محکمہ پارکس کے زیر انتظام نرسریوں کے دورے کے موقع پر کیا۔
چیئرمین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے محکمہ پارکس کو ہدایت کہ زیر انتظام نرسریوں میں پودوں کی افزائش کے عمل کو تیز کیا جائے اور علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عوامی تعائون کے اقدامات بروئے کار لائے جائیںانہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے حوالے سے اقدامات کو تیز کریں اور صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو علاقائی سطح پر بہتر بنا یا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی بلدیہ کورنگی کی تمام نرسریوں کو فعال کیا جائے پودوں کی افزائش اور اس کی دیکھ بھال کے موثر انتظامات کے ساتھ علاقائی سطح پر صاف ستھرا ،صحت مند ماحول کے ساتھ سرسبز ماحول کو بھی فروغ دیا جائے۔