کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں ہدایت کی ضلع کورنگی کی حدود میں اہم شاہراہوںاور درسگاہوں کے اطراف سے تجاوزات،وال چاکنگ ختم اور بلدیاتی انتظامات مستقل بنیادوں پر بہتر بناکر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ اور درسگاہوں کے اطراف حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے ان خیالات کا اظہا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسن شاہ فیصل زون کریم الدین اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری اقدامات اور عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف حفاظتی و بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کی۔
چیئرمین سید نیئر رضا نے کہاکہ شاہراہوں ،تجارتی مراکز اور مساجد و امام بارگاہوں اور درسگا ہوںکے اطراف ہنگا می بنیادوں پر تجاوزات او ر رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے ساتھ دیواروں سے وال چاکنگ اور مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کو یقینی بنایا جائے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضانے کہا کہ موثر اقدامات کرکے علاقائی سطح پر غیر قانونی اقدام کو روکا جائے انہوں نے کہاکہ تجاوزات کا خاتمہ بلاتفریق کیا جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی سفارش اور دبائو کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔