کراچی (جیوڈیسک) میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چئر مین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف اغوا کے مقدمے میں طرفین کے گواہوں اور تفتیشی افسر کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین نے جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکلا استغاثہ اور صفائی کے بیانات مکمل کرلئے گئے جبکہ تفتیشی افسر سن انسپکٹر لطیف کا بیان بھی رکارڈ کیا گیا۔ آئندہ سماعت پر طرفین کے وکلا حتمی دلائل دیں گے مہاجر قومی مونٹ کے چیئرمیں آفاق احمد پر دو ہزار ایک میں جمیل بلوچ کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا