اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئرز اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے کرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ دو ماہ کے اندر تمام نشستوں پر انتخابات کا عمل مکمل کیا جائے۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے تمام عوامی نمائندوں کے انتخاب کیلئے شو آف ہینڈز کے طریقے کا انتخاب کیا تھا مگر سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کی جانے والی ترمیم کو غیر آئینی قرار دے کر اسے کالعدم کر دیا اور حکم دیا ہے کہ تمام عہدے داروں کے چنائو کا عمل دو ماہ میں مکمل کیا جائے اور چنائو کا عمل شو آف ہینڈز کی بجائے خفیہ رائے شماری کےذریعے کیاجائے۔