کراچی (جیوڈیسک) پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دینے والے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ مجھے چیئرمین بورڈ نے پیر کو ملاقات کے لیے با ضابطہ طور پر مدعو نہیں کیا، اگر مجھے ضابطہ کے مطابق ملاقات کی دعوت ملی تو ضرور جائوں گا۔
معین خان کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں فی الوقت کسی تنازع میںنھیں پڑنا چاہتا، ماضی میں کئی مرتبہ پی سی بی سے تنازعات ہو چکے ، قومی کرکٹ کی بہتری کی خاطر خاموش ہوں، مجھے خاموش ہی رہنے دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ میں بہت سے سوالوں کا جواب دینے سے بھی گریز کروں گا، کیوںکہ میں ابھی بستر سے اٹھا ہوں اور دوبارہ بستر پر نھیں پڑنا چاہوں گا۔