پیرمحل (نامہ نگار) چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردارو ممبران صدر بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دورہ کیا تفصیل کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار و ممبران سید مقبول حسین شاہ، حافظ عبید ارشد، شیخ اقبال بالواور عمر حیات نے صدر بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا چوہدری خالد سردار نے کہاکہ صدر بازار کے دکانداروں کو درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے سٹرک کے دونو ں طرف نئے سرے نکاسی آب کے لئے پختہ کھال کی تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے تاکہ بارش کے دنوں میں پیش آنے والی مشکلات سے مکمل چھٹکارا حاصل کیا جا سکے انہوں نے کہاکہ حدود سے تجاوز کرتے فٹ پاتھ ہٹا کر سڑک کو مزید کھلا کیا جائے گا جو ٹریفک کی روانی اور صدر بازار کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کے لیے مثبت قدم ہے اور صدر بازا میں جاری ترقیاتی کاموں میں دکانداروں کے تعاون پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں،
جدید تعلیمی سہولتوں سے آراستہ نجی سکول کی پیرمحل برانچ کا افتتاح کردیا تفصیل کے مطابق شورکو ٹ روڈ پر جدید تعلیمی سہولتوں سے آراستہ نجی سکول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بیگم ثریا مختار ، مس رفعت زریں شاہد، میجر(ر) ندیم شہزاد، میجر سید حسن سعید، چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار، کرنل (ر)چوہدری سعید اکرم ، سابق ایم پی اے نور ماہی ، چوہدری اسجد بھولا ، چوہدری سرورانجم ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن چوہدری فاروق زاہد، بارایسوسی ایشن کے صدر چوہدری شوکت گجر، شاہد زیب سرگانہ ایڈوکیٹ، چوہدری تنویر انور، پرنسپل ڈاکٹر حمیرا بانو احمد، ، و دیگر ربن کاٹ کر سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں سکول کے معزز اساتذہ کرام کے علاوہ بچوں اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہمان خصوصی مس رفعت زریںشاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ملک اور قوم کا خواب حصول تعلیم کے بغیر نہ ممکن ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ انہیں قوموں نے ترقی کی ہے جنوں نے تعلیم کی بلندیوں کو چھوا اور آج ان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی تعلیم میں کوئی کسر اٹھائے نہ رکھے کبھی ہم ایک ترقی یافتہ قوم و ملک بن سکتے ہیں اس علاقہ میں سکول کا آغاز ایک بہت اچھا اور کامیاب اقدام ہے میجر (ر) ندیم شہزاد نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ پیرمحل میں تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں اپنا کچھ حصہ ڈالوں اور اللہ نے آج میرا یہ خواب اور خواہش پوری کردی ہے تعلیم کا فروغ میری زندگی کا مقصد ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل ذہین اور لائق ہے لہٰذا انہیں یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے انہوں نے کہاکہ سکول میں دنیاوی اور دینی تعلیم دی جائے پرنسپل ڈاکٹر حمیر ا بانواحمد نے کہاکہ تعلیم کے حصول کے لیے والدین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ملک کا ہر بچہ تعلیم کے زیور سے وابستہ ہو نا چاہیے اور یہ ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہیں والدین کی تعلیمی سرگرمیوں میں شمولیت سے ہی بچے تعلیم کے میدانوں میں آگے جاسکتے ہیں اس قوم کے بچے پڑھ لکھ کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتیں ہیںکہ تعلیم ان بچوں کا بنیادی حق ہے اور ہمارا فرض بھی ہے افتتاحی تقریب کے بعد تمام مہمانوں نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوںکو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کے متعلق بھی پوچھا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ پلے گروپ اور نرسری کلاس کے بچوں کے لیے کلاس رومز میں خصوصی طور پر کلر فل کلاس رومز بنائے گئے ہیں جہاں طلباء کی تعلیمی ضرورت کے پیش نظر خوبصورت فرنیچر، ٹیبل اور کھیل ہی کھیل میں تعلیم دینے والی دیگر اشیاء بھی یہاں موجود ہی۔ مختلف کلاس رومز میں بچوں کے ہاتھ کی بنائی گئیں خوبصورت ڈرائنگز بھی سجائی گئی ہیں۔ اس وزٹ کے اختتام پر مہمانوں نے سکول انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں بہترین سکول کے قیام پر مبارکباد پیش کی ۔
پوسٹ ماسٹر محمد صدیق نسیم کے انتقال پر عوام لیگ کے سربراہ و سابق صوبائی وزیر تعلیم ریاض فتیانہ اور تحصیل جنرل سیکرٹری ملک ثاقب سہیل تمیمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک شریف النفس انسان تھے اور اپنی ساری سروس کے دوران لوگوں کی بے لوث خدمت کی اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے
حکومتی عدم توجہی اور محکمہ صحت کی غفلت کے باعث غیر قانونی اور لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ ادویات کی فروخت جاری ہے،سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،چھ ماہ کسی کلینک میں کام کرنے والا ڈاکٹرفرضی نام لکھ کر کلینک کھول لیتا ہے جہاں پر نارمل ڈلیوری اور دیگر آپریشن کرکے ہزاروں روپے بٹورتے جارہے ہیں، بعض کلینکس پر دیگر غیر قانونی دھندے بھی ہورہے ہیں،سندیلیانوالی میں کئی غیر قانونی میڈیکل سٹور بھی کھلے ہیں جو نوجوان نسل کوبے راہ روی اور غیر اخلاقی حرکات کی طرف دھکیل رہے ہیں،حکومت کی جانب سے واضع احکامات کے باوجود میڈیکل سٹوروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ، محکمہ صحت کے بعض افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کی ملی بھگت سے بیشتر میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ ادویات کی فروخت بھی جاری ہے۔جبکہ اکثریت جعلی لائسنس اور بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور اور فارمیسی وغیرہ قائم کرکے ممنوعہ ادویات اور نشہ آور انجکشن فروخت کررہے ہیں جس سے انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچنے لگا ہے غیر قانونی اور بغیر لائسنس والے میڈیکل سٹوروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی کلینک اور میڈیکل کھولنے والوں کیخلاف کاروائی کریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرائے میں تیس فیصد اضافہ کردیا۔تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ رکشوں ،ویگنوں اور بسوں کے مالکان نے منہ مانگے کرائے مانگنے شروع کردیئے ہیں۔گزشتہ تین دن سے سواریوں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں۔چلنے والی ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں تیس فیصد اضافہ کردیا ہے۔انتظامیہ بالکل خاموش ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔