کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا مزدور دوست اقدام ،فنانس ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کورنگی کے تحت ویلفیئر سیکشن کا قیام عمل میں آگیا ،دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء اور ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کی بقایا جات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنا نے کے لئے ویلفیئر سیکشن کے قیام پر بلدیہ کورنگی کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ملازمین نے چیئر مین کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے فنانس ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کورنگی کے اقدام کو سراہا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے میونسپل کمشنر رفیق شیخ کے ہمرا ہ ماڈل زون آفس میں ویلفیئر سیکشن کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر مزدور رہنماء ذوالفقار شاہ ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بلدیہ کورنگی سلمان حیدر ، سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی جنید احمد ،فنانس آفیسر افسار احمد اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء اور ملازمت سے شبکدوش ہونے والے ملازمین کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے فنانس ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کورنگی کے تحت ویلفیئر سیکشن کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ مرحومین اور ریٹائرڈ ملازمین کی بقاجایا ت کی فور ادائیگی زاور ان کے پنشن کی فائلوں کی تیاریوں کے نظام کو سہل بنا یا جاسکے انہوںنے کہا کہ بلدیہ کورنگی ادارے کے ملازمین کی فلا ح و بہبود کے لئے ہمیشہ کوششوں کو جاری رکھے ہوئے مالی مشکلات کے باجوود ملازمین کی فلا و بہبود اور تنخواہ کی باقاعدہ اور بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ انشا اللہ بہت جلد بلدیہ کورنگی کے ملازمین کی بقایا جات کے حوالے سے مسائل کو بھی حل کردیا جائیگا اس موقع پر مزدور رہنماذوالفقار شاہ سے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ملازمین دوست اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قبل تقلید عمل قرار دیتے ہوئے دیگر DMC,sسے کہا کہ وہ بھی اپنے سبکدوش ملازمین کے لئے ویلفیئر سیکشن کا قیام عمل میں لائیں تاکہ ہمارے ریٹائرڈ ملازمین پریشانیوں اور مشکلات سے نجات پا سکیں۔