لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ الزامات درست ثابت نہ ہوں تو تحقیقات بند کر دی جاتی ہے، یہ فیصلہ بھی پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا دامن صاف تو ڈر کس چیز کا ہے؟ الزامات درست ثابت نہ ہوں تو تحقیقات بند کر دی جاتی ہے۔ تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ بھی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پریس ریلیز سے کیا جاتا ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی کوئی امتیازی پالیسی نہیں، ہمارا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے۔ عوام میں شعور پیدا ہو چکا ہے۔ کرپشن کو کسی صورت فروغ نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارا ہر قدم سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو دیکھتے ہوئے ہو گا۔
اگر آپ کا دامن صاف ہے تو ڈر کس چیز کا ہے؟ سب کو قانون کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب حکومتی اور ریاستی ادارہ ہے، باہر سے نہیں آیا۔ نیب کا اولین اصول ہے کہ ہر چیز قانون کے مطابق ہو۔