اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اورعاصمہ جہانگیر کوپیش ہونے کاحکم دیاہے۔
سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنما چودھری نثار علی خان کی چیئرمین نیب فصیح بخاری کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی۔عدالت نے اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عاصمہ جہانگیر کو کل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔