پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے کسی نے نہییں پوچھا اگر پوچھا گیا تو نام دین گے. ملتان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں عمران خان اور میں شریک نہیں ہوگے۔
شاہ محمود ہماری جانب سے پارٹی کی نمائنگی کریئں گے امریکہ افغانستان سے چلا جائے تو ہی امن قائم ہو گا کے پی کے کی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بات چیت کے زریعے بھی معاملات حل ہوسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کی الطاف حسین سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے ملکی معاملات ملک میں حل ہوجایئں تو بہتر ہیں۔