سکھر (جیوڈیسک) سکھر چیئرمین نیب کیلئے چودھری قمرالزمان کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیرمین نیب کیلئے چودھری قمرالزمان کے نام پر اتفاق کیاگیا ہے،چیرمین نیب کے نام پر مشاورت کیلئے وزیراعظم نے آج ٹیلیفون کیاتھا،ان کاکہنا تھاکہ ان کی چیئرمین نیب کی تقرری کے سلسلے میں وزیراعظم سے پانچ مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں۔
سکھر پریس کلب میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے شاہ محمود قریشی، فاروق ستار سے بھی بات کی، تحریک انصاف سے کئی مرتبہ رابطہ کیا لیکن جواب نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کا بڑا مسئلہ ہے،اس کو ختم کرنا ہوگا، خورشید شاہ نے امید ظاہرکی کہ امید ہے چودھری قمرالزمان کرپشن کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔