اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پر مشاورت نہ کرنے کا شیریں مزاری کا گلہ بلا جواز ہے۔ اسلام آباد ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے ایک نہیں دو مرتبہ نام مانگا لیکن انہوں نے نہیں دیا۔ شاہ محمود قریشی خود ٹی وی پر آکر کیوں نہیں کہتے کہ ان سے نام نہیں مانگا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے ججز تعیناتی کمیٹی اور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کمیٹی کے لیے بھی نام مانگے۔ انہوں نے دونوں کمیٹیوں کے لیینام دیے جو شامل کر دیے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کمیٹیوں کے لیے نام دیے اور چیئرمین نیب کے نہیں دیا تو میرا کیا قصور ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سے بھی نام مانگے انہوں نے بھی نہیں دیا۔ مجھے نہیں تو ذرائع کے ذریعے نام دیا جا سکتا تھا۔