چیئرمین نیب نے زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ڈپٹی چیئرمین کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی عید کے بعد کام شروع کرے گی۔
ترجمان نیب کے مطابق خصوصی کمیٹی میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز اور دو ڈی جیز شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی تین سال سے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹائے گی۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے ڈی جیز کو بھی مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیئرمین نیب چودھری قمر زمان کا کہنا ہے کہ نیب کا آگاہی اور روک تھام ڈویژن کرپشن کے سدباب میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔