چیئرمین نیب، تحریک انصاف نے قمر زمان کا نام مسترد کر دیا

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد تحریک انصاف کا چودھری قمر زمان کو چیئرمین نیب لگانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ سرکاری افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک سرکاری عہدے پر فائز نہیں کیا جا سکتا۔

رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی بھی یہی وجہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو نظر انداز کرنے کی حد کر دی ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت سے چیئرمین نیب کے نام کے لئے مشاورت نہیں کی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ چودھری قمر زمان کی بطور چیئرمین نیب تقرری غیر قانونی ہو گی۔ تحریک انصاف فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔