چیئرمین نعیم کھوکھر نے نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی 100 دن کی ترجیحات میں ملک بھر کی اقلیتوں میں پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ بھی شامل کریں
Posted on June 20, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے وزیر اعظم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی 100 دن کی ترجیحات میں ملک بھر کی اقلیتوں میں پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ بھی شامل کریں کیونکہ اقلیتی عوام بھی محب وطن ہیں مگر انہیں سازش کے تحت دیوار سے لگایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے افسوس نال عمل یہ ہے کہ اقلیتوں کو عام انتخابات میں اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ہی حاصل نہیں جو کہ تعصب کی انتہا ئی مثال ہے انتکابات کے بعد سیاسی جماعتوں میں کوٹہ کے تحت اقلیتی ارکان اسمبلی چنے جاتے ہیں۔
جو کہ بہت زیادتی ہے نعیم کھوکھر نے مزید کہاکہ سابقہ دور کے بعد اب اقلیتوں کو اُمید ہوچلی ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت قائم ہونے اور نوازشریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد تمام اقلیتوں کو مساوینا حقوق حاصل ہونگے تاکہ وہ بھی عام پاکستان کی طرح ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دیں اور ملک خوشحال ہو۔