لاہور (جیوڈیسک) چئیرمین قومی نجکاری کمیشن سمیت 6 ممبران کی تعنیاتی کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجکاری کمیشن کے سربراہ اور ممبران کی تعیناتی غیر آئینی ہے۔
اس کمیشن نے 35 منافع بخش اداروں کی نجکاری کے لیے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گئے۔
لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ قومی نجکاری کمیشن سمیت 6 ممبران کی تعنیاتی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔