کراچی : بلدیہ کورنگی نے بیوٹیفکشن مہم کا آغاز کر دیا، ضلعی حدود میں شاہراہوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات، رکاوٹیں، وال چاکنگ اور شاہراہوں پر آویزاں بینرز کے خاتمہ کیا جائیگا۔ چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فرائض میں غفلت اور عوامی شکایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری ریحان اختر عرف بوبی کو معطل کر تے ہوئے کہا ہے کہ فرائض اور عوامی خدمت میں غفلت لاپرواہی اور عوامی شکایات برداشت نہیں کروں گا۔
علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نا ہماری اولین ترجیح ہے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے 100روزہ عوامی خدمت مہم کے دوران اپنی محکمانہ کارکردگی کو فعال بنا ئیںان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یوسی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی سطح پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں مختلف علاقوں میں بے ہنگم تجاوزات اور دیواروں پر وال چاکنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دار کو معطل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ائندہ کسی بھی علاقے میں تجاوزات کے قیام کا ذمہ دار متعلقہ عملہ اور افسران ہونگے جن کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور پارکوں ،اسکولوں اور ڈسپنسریز کو فعال اور تیز ئن و آرائش کو یقینی بنا ئی جائے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی افسران کی اولین ترجیح علاقائی مسائل کا خاتمہ اور علاقائی ترقی ہونا چاہیئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ 100روزہ عوامی خدمت مہم بلدیاتی نمائندوں اور افسران کے لئے چیلنج ہے 100روز کے دوران علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے ساتھ محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنایا جائیگا۔