اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین اوگرا کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھجوا دیا گیا ہے، وزیراعظم نے سمری کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے چیئرمین اوگرا کی تین ماہ کی جبری رخصت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین اوگرا سعید احمد نے گفت گو میں تین ماہ کی رخصت کا نوٹیفیکیشن موصول ہونے کی تصدیق کی۔ وزارت پیٹرولیم نے سعید احمدکو حالیہ پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔